25

نامور پہلوان انتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

جاپان کے نامور پہلوان انتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

انتونیو انوکی سن 60 کی دہائی میں جاپان کی پروفیشنل ریسلنگ کے سب سے بڑے ناموں میں سے ایک بن کر ابھرے تھے۔

سال 1974 میں انھوں نے باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے ساتھ مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں حصہ لیا جس کو صدی کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا گیا۔

انوکی19 دسمبر 1974 کو پاکستان آئے اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اکرم پہلوان کو شکست دی۔

سال 1979 میں جھارا پہلوان اور انوکی کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا جس میں جھارا پہلوان نے انوکی کو شکست دی تھی۔

وہ 12 بار پروفیشنل ریسلنگ ورلڈ چیمپین رہے۔آخری بار وہ سال 2012 میں پاکستان آئے تھے۔ ان کے انتقال پر ریسلنگ کی دنیا سوگ میں ڈوب گئی۔

انھوں نے سال 1990 میں اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کافیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنا نام محمد حسین انوکی رکھ لیا تھا۔

معروف ریسلر ٹرپل ایچ سمیت متعدد ریسلرز نے انوکی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہازشریف نے ٹویٹ کرکے جاپانی پہلوان کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔