25

امریکا کی جانب سے پاکستان کےلیے قرضوں کے مد میں بڑا ریلیف

جی20قرض معطلی اقدام کے تحت دوسرا پاک امریکا دوطرفہ معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دوسرے پاک امریکہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دستیاب اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہماری ترجیح ہے، معاہدے کے تحت امریکہ پاکستان کو قرض کی مد میں 132 ملین ڈالر کا ریلیف دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو چین یا افغانستان کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔