35

ڈالر کی قدر میں 1 روپے سے زائد کی کمی

 کراچی: وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر گراوٹ کا شکار ہوگیا۔

ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 233.90 روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.29 روپے کی کمی سے 232.61 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 246 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41765 پر آ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔