30

سیلاب سے ریلوے آپریشن معطل،3ارب روپے کا نقصان

سندھ اوربلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث کراچی سےلاہورٹرین آپریشن کومعطل ہوئے28 روزہوگئے ہیں۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، سبّی، سکھرمیں ریلوے انفرا اسٹریکچر بری طرح متاثرہوا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ٹرین آپریشن معطلی سے ریلوے کو یومیہ 11 کروڑ50 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اب تک 3 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ جیکب آباد سےڈیرہ اللہ یار تک8 کلومیٹر ٹریک پانی میں ڈوباہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشن کی بحالی مرحلہ وارہوگی۔