131

رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

کراچی: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں جزوی طورپردیکھا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25اکتوبر کو سورج کو گرہن لگے گا،جس کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا،جذوی سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر58منٹ پرہوگا،4بجے سورج گرہن عروج پرہوگا،جس کا اختتام 6بجکر2منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاوہ سال کا آخری سورج گرہن یورپ کے بیشترحصوں،ایشیاء کے مغربی حصوں،شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکےگا۔