74

کراچی میں ایکسیڈنٹ کے بعد شہریوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو گرفتار

کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے سمن آباد کے علاقے میں شہریوں کو لائن لگا کر لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت محمد سلیم ، اکبر خان اور عبدالرٶف کے نام سے کی گئی جنھوں ںے منگل کو سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں شہریوں سے نہ صرف لوٹ مار کے دوران نقدی اور موبائل فون چھینے تھے بلکہ ایک شہری کی موٹر ساٸیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ڈاکوؤں کا 3 رکنی گروہ عزیز بھٹی کے علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے 3 پستول ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرللی گرفتار ڈاکو انتہائی شاطر ہیں جو ایک ڈسٹرکٹ کی واردات کرنے کے بعد دوسرے ڈسٹرکٹ میں جا کر وارداتیں کرنے لگتے ہیں۔

عزیز بھٹی پولیس نے گرفتار تینوں ڈاکوؤں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا دریں اثنا عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں مسعود احمد اور قائد اعظم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے  ۔