249

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین متعدد سمجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد۔ پاکستان نے انڈونیشیا سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ‘ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی سہولتیں بڑھانے کے لئے سمجھوتہ کیا گیا اس کے علاوہ ترجیحی تجارت کی 20 نئی ٹیرف لائنز کیلئے اضافی پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ ہفتہ کو پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو نے تقریب میں شرکت کی۔

انڈونیشیاء سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لئے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ وزیر بجلی اویس لغاری اور انڈونیشیاء کے وزیر توانائی و معدنی وسائل نے دستخط کئے۔ اس کے علاوہ ترجیحی تجارت کی 20 نئی ٹیرف لائنز کے لئے اضافی پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ وزیر تجارت پرویز ملک اور انڈونیشیاء کے وزیر تجارت نے دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی سہولتیں بڑھانے کیلئے سمجھوتہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈی جی انڈونیشین ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ نے دستخط کئے۔ فارن سروسز اکیڈمی اور انڈونیشیاء کے مرکز تربیت و تعلیم کے درمیان سمجھوتہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فارن سروسز اور انڈونیشیاء کے ٹریننگ سنٹر کے ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔