24

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطین کا جذبہ کبھی نہیں بھولیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلسطین کی جانب سے امدادی ٹیم  بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثرہوا ہوں، یہ ہماری ایک دوسرے کے لیے محبت اور مضبوط بھائی چارے کی عکاس ہے، ہم اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلسطین کی جانب سے اپنی ریپڈ ریسپانس اور ریسکیو ٹیم پاکستان بھیجنے کے اشارے پر تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ  یہ ہماری ایک دوسرے کے لیے محبت اور مضبوط بھائی چارے کی عکاس ہے، ہم اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطینی صدر محمود عباس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب دوسری ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے کچھ ہی گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں ، یہ سیلاب کی وجہ سے  ایک   غم اور درد کے انسانی المیے کی کہانی ہے۔
انھوں نے لکھا کہ  اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا،  پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔