23

پنجاب میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

شہدائے کربلا کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 16 سے 18 ستمبر تک ہوگا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

جلوس کی گزرگاہوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔