31

روزگار کیلئے اٹلی جانے والے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خبر

روم : اطالوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بیرون ممالک سے روزگار کیلئے اٹلی آنے والے غیرملکیوں کی ملازمتوں کے لیے مواقع مزید وسیع کرے گی۔

اس سلسلے میں یہ فیصلہ گیا ہے کہ اٹلی سال 2022 کے لیے تارکین وطن کے ورک پرمٹ کوٹے میں مزید اضافہ کرے گا۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر 75,000 افراد کو کام کے لیے اٹلی پہنچنے کی اجازت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ تارکین وطن کے کوٹے سے متعلق اٹلی کے 2022 کے حکم نامے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 5ہزار ملازمتیں زیادہ ہوں گی۔

اطالوی وزیر داخلہ لوسیانا لامورگیس نے کہا ہے کہ حکام نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ اٹلی میں اس وقت متعدد اور مخصوص شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔