168

شاہد آفریدی کا بابر اعظم کو مشورہ

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے میچ میں پریشرنہیں لینا چاہیے۔

 سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کے خلاف افغانستان کی ٹیم ہرفیلڈ میں زیرو نظر آئی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ، فیلڈنگ، بولنگ سمیت ہر شعبے میں افغانستان کی کارکردگی صفرتھی اور بھارت نے کل کےمیچ سے اپنا اختتام اچھے اندازمیں کیا۔ اس سے قبل افغانستان نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے انداز میں کیا تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا پاکستان کو شکست دینے کا خواب دیکھنا قبل از وقت ہے،اس طرح کرکٹ نہیں ہوتی اور یہ کوئی پروفیشنل طریقہ نہیں ہے۔

سابق بھارت کپتان ویرات کوہلی سے متعلق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ افغانستان کے خلاف کوہلی نے کل جیسے پرفارم کیا،بھارت کو ایسی کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔ ویرات کوہلی نے اپنی کل کی اننگز کو بہت انجوائے کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شیکر دھون، جڈیجا اور بمرا کے بغیر بھارتی ٹیم مکمل نہیں ہوتی۔

شاہد خان آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اکیلے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے حوالےسےفیملی اورفینزکی رائےضروری ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی نے مشورہ کیا کہ بابر اعظم سے اگر 3، 4میچز میں اچھی پرفارمنس نہیں ہوتی تو پریشر نہیں لینا چاہیے۔