25

ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ زورپکڑگیا ہے۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر1 روپے 8 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 222روپے سے تجاوزکرکے222روپے50پیسےکاہوگیا۔ دوپہر 12 بجے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 83 پیسے مہنگا ہوکر 223 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے مہنگا ہوکر223.42 روپے پر بند ہوا۔

اس کےعلاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے پر جا پہنچا اور دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

منگل کے روز بھی ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔