76

شاہد آفریدی کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اہم مشورے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اور ڈائریکٹر اسپورٹس سماء شاہد خان آفریدی نے آج کے میچ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اہم مشورے دیے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سماء کے پروگرام ایشیا کا بادشاہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میچ پاکستان اور ہانگ کانگ دونوں کے ایشیا کپ میں رہنے کیلئے اہم ہے اس لیے دونوں ٹیمیں ہی جان لگائیں گی۔

انہوں نے کہا تاریخ میں چھوٹی ٹیمز بڑی ٹیموں کو شکست دیتی رہی ہیں اس لیے ہانگ کانگ کو انڈر اسٹیمیٹ نہیں کرنا چاہئے۔

شاہد آفریدی نے کہا شروع کے 6 اوورز کا فائدہ فخر زمان سے اٹھا سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا فخر کا بیٹنگ آرڈر اوپنر ہی بنتا ہے وہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلتا ہے، پاکستان کو بیٹنگ لائن اَپ تبدیل نہیں کرنی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا بڑے کھلاڑی کی انجری سے ٹیم کا مورال کم ہوتا ہے، خوشدل کو بھی میچ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔