40

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 8 کی تاریخ کا اعلان کردیا، ایونٹ 9 فروری سے 19 مارچ تک چار شہروں میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے صدارت کی، اجلاس میں 6 فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ایونٹ کا آغاز 9 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 چار وینیوز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں فرنچائزز کو سیزن 7 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

گورننگ کونسل کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے مالی معاملات سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ میں فی الحال کسی نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔