53

ڈالر ایک روپے 83 پیسے مہنگا ہو کر 216 سے تجاوز کرگیا

کراچی : ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے اور ڈالر ایک روپے 83 پیسے مہنگا ہو کر 216 سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے دن روپے کے مقابلے کے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈالر ایک روپے تیراسی پیسے مہنگا ہو کر 216 روپے 48 پیسے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر دو سو سترہ روپے دس پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ڈالر 218 روپے سے220روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام درآمدات پر پابندی اٹھا لی ہے، جس کی وجہ سے درآمد کندگان کا بینکوں پر ایل سی کھولنے کا دباو بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔