85

اولمپئن ارشد ندیم بغیر کھیلے فائنل میں پہنچ گئے

رمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں شریک اولمپئن ارشد ندیم کو مقابلوں سے پہلے ہی خوش خبری مل گئی، وہ بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ گئے۔

کامن ویلتھ گیمز منتظمین نے ارشد ندیم کو مطلع کیا ہے کہ انہیں جیولین تھرو کے پانچ اگست کو شیڈول کوالیفائنگ مرحلے میں شرکت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ سات اگست کو براہ راست فائنل میں ہی ایکشن دکھائیں گے۔

ارشد ندیم ان دنوں ویلیج میں ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ڈاکٹر اسد عباس نے ارشد کے براہ راست فائنل میں جگہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ہمیں انجری کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ٹریننگ کا بھی زیادہ وقت مل گیا ہے، امید یے کہ ارشد بہترین پرفارمنس دینے میں سرخرو ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ارشد نے پانچ ویں پوزیشن اپنے نام کی تھی۔