296

جمے گوشت کو پگھلانے کا آسان طریقہ

عید الاضحیٰ گزرے ابھی ایک ہفتہ بھی مکمل نہیں ہوا اور بہت سے لوگوں کی دعوتیں اب بھی جاری ہیں۔

 ایسے میں ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا ہوتا ہے وہ یہ کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟

اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں  لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عید پر گوشت کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ، ماہرین نے خبردار کر دیا
گھنٹوں میں گلنے والا گوشت منٹوں میں گلائیں، چند آزمودہ طریقے


اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا۔

طریقہ:

آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک بڑا سا پیالا لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی دو چمچ نمک اور دو چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں، یہ ناصرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کردے گا۔