33

دس سال کے دوران ملک کا 91فیصد تجارتی خسارہ ترسیلات زر سے پورا کیا گیا ،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ دس سال کے دوران ملک کا 91فیصد تجارتی خسارہ ترسیلات زر سے پورا کیا گیا ہے ۔ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19کے باعث لاک ڈائونز کے باوجود جون 2020کے بعد سے پاکستان کو ماہانہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر موصول ہو رہی ہیں

۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندر پار روزگار کے متلاشی پاکستانیوں کی مہارتوں میں اضافہ اور مالیاتی نظام پر اعتماد کے فروغ کے لئے مالیاتی تعلیم و تربیت سمیت سرکاری و نجی شعبے کے شراکتی اداروں کے درمیان اشتراک کار کی بہتری سے ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔