105

پاکستان اسٹاکیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران شدید مندی رہی

کے ایس ای100انڈیکس1000پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 42ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس41ہزر پوائنٹس کے پست سطح پر بند ہوا

 

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) پاکستان اسٹاکیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران شدید مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس1000پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 42ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس41ہزر پوائنٹس کے پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی139ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے کم ہو کر68کھرب روپے رہ گیا ۔

مندی کے سبب48فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کے اعلان، روس اور یوکرین جنگ طویل ہونے کی اطلاعات ،آئی ایم ایف کا اضافی اقدامات کے باوجود بجٹ پر تحفظات اور مطلوبہہ شرائط پوری ہونے کے باوجود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پاکستان کے گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ٹیکنیکل رپورٹ کی شرط سے معاملہ چند ماہ تک موخر ہونے جیسے عوامل پر مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور3دن کی مندی سے انڈیکس2096.77پوائنٹس لوز کر گیا تاہم2دن کی تیز ی سے انڈیکس 1007.8پوائنٹس بڑھ گیا ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں1088.97پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42140.76پوائنٹس سے کم ہو کر41051.79پوائنٹس ہو گیا اسی طرح438.38پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 16100.83پوائنٹس سے کم ہو کر15662.45پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28767.12پوائنٹس سے کم ہو کر28196.03پوائنٹس پر بند ہوا ۔

 

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب39ارب89کروڑ50لاکھ60ہزار935روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب2ارب47کروڑ20لاکھ80ہزار431روپے سے گھٹ کر68کھرب62ارب57کروڑ70لاکھ19ہزار496روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ12ارب روپے مالیت کی42کروڑ42لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ21لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42987.88پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس40540.58پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1706کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی784کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،819میں کمی اور103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں مں استحکام رہا ۔

 

کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک ریفائنری ،سینیر جیکو پاک ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،سوئی نادرن گیس ،غنی گلوبل ،یوسف ویوینگ ،ورلڈ کا ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،جی تھیر ٹیکنالوجیز ،آئل بوائے انر جی ،لوٹے کیمیکل ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ اورفلائنگ سیمنٹ سر فہرست رہے ۔