57

اثاثہ جات معاملہ؛ نیب کا (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کودوبارہ پیش ہونے کا حکم

 لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف اوران کے 7 گھر والوں کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے معاملے میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

 نیب نے میاں جاوید لطیف اوران کے خاندان کے 7 ارکان کوآمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے معاملے میں 13 جنوری کودوبارہ طلب کرلیا ہے، نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے آئندہ پیشی پردیگردستاویزات ساتھ لانے کو کہا ہے، اس کے علاوہ انہیں اثاثہ جات فارم بھی دیا گیا ہے اورہدایت کی گئی ہے کہ تمام افراد 13 جنوری کو پرفاما مکمل کر کے جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف سمیت دیگر7 افراد کواس سے قبل 3 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گیے ، اس سلسلے میں پہلا نوٹس 12 دسمبر کو جب کہ دوسرا نوٹس 18 دسمبراورتیسرا نوٹس  یکم جنوری کوجاری کیا۔ جاوید لطیف 23 دسمبر کواپنے اور فیملی 7 ارکین کی جانب سے جواب جمع کروا چکے ہیں۔