67

سٹیٹ بینک نے معیشت میں بہتری کیلئے اہم تجاویز مان لیں

کراچی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت میں بہتری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے اہم تجویز مان لیں،ترجمان سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ بینک اشیا سازاداروں کو ایل سی درآمد کیلئے 50 فیصد تک پیشگی ادائیگی کرسکیں گے،جولائی 2018 میں سٹیٹ بینک نے پیشگی ادائیگی کی سہولت واپس لے لی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ایکس چینج ریٹ میں اصلاحات پر عملدرآمد کے بعدفارن ایکس چینج مارکیٹ میں بہتری ہوئی،سٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد پابندیاں نرم کرناشروع کردی ہیں،ترجمان سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ زرمبادلہ اوراقتصادی منظرنامے میں بہتری کی روشنی میں اقدام کیاگیا،کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کیلئے مزیداقدام کئے جا رہے ہیں۔