168

شوگر مل مالکان کو سبسڈی سے 30 بلین کا فائدہ، غریب محروم

اسلام آباد: سندھ حکومت کی جانب سے شوگرملوں کو دی جانے والی سبسڈی کی رقم دوگنا کیے جانے سے شوگرمل مالکان کو  30 بلین روپے کا فائدہ ہو گا جب کہ اس رقم سے ایسے ہزاروں بچوں کو دو وقت کی روٹی دی جاسکتی ہے جن کے روز و شب ایک روٹی کی تلاش میں گزر جاتے ہیں۔

رواں ماہ 28نومبر کو ای سی سی نے 1.5 ملین میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی جس کی فی کلو گرام قیمت 10.70 روپے مقرر کی گئی تھی۔ ای سی سی کے مطابق یہ رقم صوبائی اور وفاقی حکومتیں برابربرابر شیئر کریں گی۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے چند دن قبل سرپلس چینی کی برآمد پر اضافی 9 روپے 30 پیسے فی کلوگرام کی سبسڈی کی منظوری دی تھی۔سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون نے (جو سیاسی طور پر کافی اثر و رسوخ کی حامل ہے) گنے کی کرشنگ روکنے کی دھمکی دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت بھی 20 روپے فی کلوگرام سبسڈی دے جب کہ سندھ میں موجود 15شوگر ملیں 20 روپے فی کلو گرام سبسڈی لے رہی ہیں۔