51

پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، صدرورلڈ بینک

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میل پاس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی، پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ  کاروبارمیں آسانیوں سے متعلق تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، گزشتہ ہفتے کاروبار سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی ہے، خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات بھی حوصلہ افزاء ہیں۔ ورلڈ بینک پاکستان کو ایک کامیاب اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

David Malpass@DavidMalpassWBG

Held a productive dialogue with Pakistani Education Minister @Shafqat_Mahmood & provincial finance + education ministers.

We discussed improving literacy, reducing , & the importance of policy coordination.

Good educational outcomes are vital for growth.

View image on Twitter

43

2:04 PM - Oct 31, 2019

Twitter Ads info and privacy

20 people are talking about this

صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ تجارتی اصلاحات کا مقصد معاشی استحکام ہے، اصلاحات سے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا، محصولات کی وصولی آسان اور کاروباری طبقےاور حکومت کے درمیان دوری کم ہوگی، پاکستان میں اہم اصلاحات کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، پاکستان کو اپنی برآمدات میں نمایاں اضافے کی ضرورت ہے۔

David Malpass@DavidMalpassWBG

It was highly informative to meet with Pakistani women parliamentarians & hear their ideas for increasing female participation in education + the economy.

The @WorldBank Group is committed to from all walks of life & help them reach their full economic potential.

View image on Twitter

47

3:14 PM - Oct 31, 2019

Twitter Ads info and privacy

See David Malpass's other Tweets