41

ملکی معیشت تاجروں کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی،حفیظ شیخ

اسلام آباد۔مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں 30 سے 35لاکھ تاجر ٹیکس نہیں دیتے ہیں جبکہ ان کے حوالے سے اصلاحات لا رہے ہیں، ملک کی معیشت تاجروں کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی ہے، اس کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہڑتالی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی مدد سے ہی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے جبکہ 30 سے 35لاکھ تاجر ٹیکس کے نظام میں شامل نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تاجروں کو حکومت ریاست کا اہم جز سمجھتی ہے اور تاجروں کے ٹیکس سے متعلق ان سے بات چیت جاری ہے جبکہ 30سے 35لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس میں کمی،ایف بی آر میں اصلاحات اور کرپشن سے پاک پالیسی لائی جا رہی ہے، ٹیکس دینے والے تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی میعشت میں بہتری کے حوالے سے عالمی بینک نے بھی تعریف کی ہے۔