47

اولمپکس کوالیفائنگ: پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف حیران کن پرفارمنس

۔ ایمسٹلوین میں کھیلے گئے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔ 

پہلے ہی کوراٹر میں پاکستان کو ملنے والے پنالٹی کارنر کو مبشر علی نے گول میں بدل کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے کوراٹر  میں نیدرلینڈز نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے  ایک گول کی سبقت حاصل کرلی۔ 

غضنفر علی نے 25 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے مقابلہ پھر 2-2 گول سے برابر کردیا جو ہاف ٹائم تک برابر رہا۔ آخری سیکنڈ میں نیدرلینڈز کو ملنے والی پنالٹی کو ڈچ کھلاڑی رابرٹ کیمپر مین نے گول میں بدل کر پاکستان کو یقینی جیت سے محروم کردیا— فوٹو: پی ایچ ایف

تیسرے کوراٹر میں برتری کا توازن بار بار بدلتا رہا بلآخر رضوان علی نے گول کرکے پاکستان کو ایک بار پھر سبقت دلائی جو زیادہ قائم نہ رہ سکی اور نیدرلینڈز کے کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ3-3 سے برابر کردیا۔

آخری کوراٹر کے اختتام سے چند منٹ قبل پاکستان کی جانب سے مبشر علی ایک اور گول کرکے پاکستان کو فتح کے قریب لے گئے لیکن آخری سیکنڈ میں نیدرلینڈ کو ملنے والی پنالٹی کو ڈچ کھلاڑی رابرٹ کیمپر مین نے گول میں بدل کر پاکستان کو یقینی جیت سے محروم کردیا اور یوں پاکستان اور نیدرلینڈ کا مقابلہ 4-4 گول سے برابر ہوگیا۔

قومی ہاکی ٹیم کی متاثر کن کارکردگی نے سب کو حیران کردیا ہے جبکہ پاکستان عالمی رینکنگ میں 17 ویں اور نیدرلینڈز تیسرے نمبر پر ہے۔   دوسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جو ٹیم کامیابی جیتے گی وہ ٹیم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی حق دار ہوگی تاہم میچ برابری کی صورت میں فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوگا۔