51

نیشنل گیمز سے دنیا کو امن کا پیغام دیں گے ٗ عاطف خان

پشاور۔خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ 9 نومبر سے شروع ہونے والے نیشنل گیمز کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں تقریبا 10 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جسمیں پورے پاکستان سے 10 ہزار کھلاڑی 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے نیشنل گیمز میں خواتین کے گیمز بھی شامل ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

 وزیر کھیل نے بتایا کہ نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیا پر عیاں کریں گے کہ خیبر پختون خوا میں امن امان کی حالت اب تسلی بخش ہے اور یہاں کے لوگ اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔سینئر وزیر نے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ ایونٹ کے لئے تمام تیاریوں کو آخری شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے سلسلے میں انتظامی سمیت کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی