520

درآمد گاڑیوں کو کلیئر کرانے کیلئے معاملات طے

پشاور۔ 7ہزار درآمد ہونے والی گاڑیوں کو پرانی پالیسی پر کلیئرکرانے کے لئے عارضی معاملات طے پا گئے ہیں اور جنوری سے درآمدی گاڑیوں پرنئی پالیسی کا اطلاق ہوگاذرائع کے مطابق کسٹم اور درآمدی گاڑیوں کی تنظیم کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں حکومت نے استعمال شدہ کاروں کی درآمدکے لئے بعض رولز کو تبدیل کردیاتھا ۔

جس سے درآمدکنندہ گان متاثر ہو ئے اور 7ہزار سے زائد گاڑیاں کراچی پوٹ ٹرسٹ پر کھڑی ہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے بعد کسٹم حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ31دسمبر 2017ء تک پورٹ پرآنیوالی درآمدی گاڑیوں کو پرانی پالیسی کے ذریعے کلیئر کردیا جائے گا۔