60

پاک امریکہ تجارت میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بنک

اسلام آباد۔ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تجات میں رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 3.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ جولائی اوراگست 2019ء  میں امریکہ کو برآمدات سے ملک کو 714.570 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.56 فیصد زیادہ ہے۔

 گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں امریکہ کو برآمدات سے پاکستان نے 689.963 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ٍدوسری طرف اسی مدت میں امریکہ سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں امریکہ سے درآمدات پر229.152 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23.18 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں امریکہ سے درآمدات پر پاکستان نے 280.647 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیاتھا۔