73

سٹیٹ بینک نے معیشت کو لاحق خطرات سے آگاہ کردیا

کراچی۔سٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق معیشت کو سب سے زیادہ خطرہ ادائیگیوں کے توازن سے ہے، روپے کی قدر میں کمی اور مالیاتی خسارہ بھی بڑے مسئلے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اقتصادی ماہرین کے نزدیک ملکی معیشت اور مالیاتی سیکٹر کو فوری طور پر سب سے زیادہ خطرہ ادئیگیوں کے توازن کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ہے۔

 بینک کے ایک سروے میں 90.7 فیصدماہرین نے اسے سب سے بڑا رسک قرار دیاجبکہ 87.5 فیصد نے روپے کی قدر میں کمی اور 87.06 فیصد نے بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کو ملکی معشت کے لیے خطرناک قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق 74.1 فیصد کے نزدیک فوری طور پر ملکی معشت کے لیے چوتھا بڑا رسک مہنگائی اور 67.44 فیصد کے نزدیک اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں اورمعیشت کے استحکام کے لئے کیے گئے دوسرے پالیسی اقدامات اوربجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اقتصادی ترقی کی رفتار میں مزید کمی آسکتی ہے۔