77

2دن کے لئے صوبہ بھرمیں موبائل سروس معطل

پشاور۔آج سے2دن کے لئے پشاور سمیت صوبے بھر میں موبائل فون سروس بند کر دیا جائے گا نویں محرم الحرام کے حوالے سے آج حسینیہ ہال پشاور میں جلوس برآمد ہو گا پشاور میں 10ہزار پولیس نفری کی تعیناتی کردی گئی ہے پشاور کے تمام امام بارگاہوں کو بھی حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے۔

پشاور، کوہاٹ،ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، نوشہرہ، مردان سمیت صوبے کے بعض اضلاع میں موبائل فون سروس دو دن کے لئے مکمل طور پر یا جزوی طور پر بند کر دیاجائے گا صوبائی دارلحکومت پشاور کو پہلے سے ہی سیل کیا گیا ہے جبکہ بعض علاقوں کو آج مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

 صوبائی دارلحکومت پشاور میں حساس اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے نویں محرم الحرام کے برآمد ہونے والے جلوسوں کے لئے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حساس اداروں، پولیس کو اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔