47

پشاور کے نواحی علاقوں میں ڈینگی کے 3مزید کیس رپورٹ

پشاور۔صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقوں سے ڈینگی کے 3مزید کیس رونما ہوئے ہیں ان میں 2شیخان اور ایک بڈھ بیر سے ہے تینوں تصدیق شدہ کیس ہیں۔

 ادھر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے رواں سال ڈینگی اور کانگو کے مریضوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ہسپتال میں داخل ڈینگی مریضوں کی تعداد 23 تھی جن میں 15 مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ہسپتال میں اس وقت ڈینگی کے 8مریض زیر علاج ہیں اسی طرح کانگو کے مشتبہ13مریض ہسپتال لائے گئے۔