32

افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی بند

پشاور۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی نویں اور دسویں محرم الحرام کو پاک افغان طورخم بارڈر بھی سیل کردیا جائے گا طورخم بارڈر کے سیل ہونے کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی بھی بند کردی جائیگی جبکہ آمد و رفت بھی بند رہے گی۔

 رجسٹرڈ او رغیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر پا بندی عائد کی گئی ہے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پر معطل رہے گی اور مراکز بھی اس ضمن میں بند رہینگے پاک افغان طورخم بارڈر کے سیل کرنے کے باعث دونوں اطراف افغان مہاجرین کی آمد و رفت کی بند رہینگے تاہم ایمر جنسی کی بنیاد پر شہریوں کی آمدو رفت ہو گی پاک افغان طورخم بارڈر کے بند کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔