67

سعودیہ پاکستان میں پیٹروکیمیکل ریفائنری لگانے کا اعلان

اسلام آباد۔سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت زراق داؤد سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائنری لگائی جائے گی۔

 جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔مشیرتجارت زراق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔دوسری جانب پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا، تمام منصوبے بلوچستان میں لگائے جائیں گے۔