62

درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی

اوگرا نے ستمبر کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے،سوئی نادرن کے سسٹم کے لیے گیس کی قیمت میں 0.94 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی،سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  کی کمی  کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ستمبر کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

سوئی نادرن کے سسٹم کے لیے گیس کی قیمت میں 0.94 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔سوئی نادرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.07ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  کی کمی  کی گئی ہے۔سوئی سدرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت10.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے  سے اوگرا نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔