58

وزیراعظم اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

وزیراعظم  اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مظفرآباد کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے جہاں وہ شہریوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام بھی موجود ہیں۔