63

پشاور میں 3ہزار کلو مضر صحت چائے برآمد ٗکارخانہ سیل

پشاور۔فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے کارخانے پر چھاپے کے دوران 3ہزار کلو مضر صحت چائے برآمد کرلی اور 2افراد کو گرفتار کرکے کارخانہ سیل کر دیا  اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی نے رقیہ نواز خان اور عامر مہر کے ہمراہ کاروائی کی جن کے مطابق  چائے میں نان فوڈ گرینڈ کلر اور دیگر مختلف قسم کے کیمیکلز کا استعمال ہورہا تھا۔

 جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کہ کھلی چائے خریدنے سے اجتناب کریں واضح رہے کہ پشاور میں اب تک ہونے والے آپریشنز میں ملاوٹی چائے کے چار کارخانے سیل اور12 ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت چائے تلف کی جاچکی ہے۔