33

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مطالبا ت کی منظوری کیلئے ڈیڈ لائن

پشاور۔ گرینڈ ہیلتھ الاینس نے مطالبات کی منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو 10اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال اور سروسز کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے اس امر کا فیصلہ جی ایچ اے کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں میں گیا۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے تاحال ان کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں کیا اور نہ ہی محکمہ صحت اور جی ایچ اے کے مابین کوئی مذاکرات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرد مہری کے باعث آئندہ ماہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے جس کیلئے حکومت کو 10اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔