37

وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان جلد متوقع

 اسلام آباد۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مطابق وزیراعظم کو تجویز دی گئی کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خطے کے ممالک کے دورے کرنے چاہیں۔سپیکر کے مطابق موجودہ اسمبلی سب سے زیادہ پولرائزڈ ہے لیکن ہم ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ مل کر قانون سازی موثر بنائی جائے گی اور دو سو قوانین کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارتی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا۔