40

غیر قانونی اڈوں اور رینٹ اے کار کے منیجرز گرفتار

پشاور۔ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے شہر میں غیر قانونی اڈوں اور رینٹ اے کار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 منیجروں کو گرفتار کرلیا۔کارروائی گلبہار،حاجی کیمپ اور جی ٹی روڈ پر کی گئی جس کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاون 1 اصف اقبال،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسن سمیت ٹریفک پولیس نے کی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر کے مطابق غیر قانونی اڈوں اور رینٹ اے کار کی وجہ سے مین شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے آئے روز رش کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاون 1 اصف اقبال کو کارروائی کے لئے ہدایات جاری کی گئی۔

ان گرفتار منیجروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو اپنے علاقوں میں مین شاہراہوں پر قائم غیر قانونی اڈوں اور رینٹ اے کار کیخلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائی کے لئے ہدایات جاری کردیئے۔