30

10 ارب کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

 اسلام آباد۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے اربوں روپے کے منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔ بدھ کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں 10 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 132 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے چھ منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن نے 56 ارب روپے مالیت کے کراچی یلو لائن بس منصوبے کو منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔