58

الیکشن کمیشن میں 46 سیاسی جماعتوں کے گوشوارے جمع

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن میں 46 سیاسی جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرا دئیے، ذرائع کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے اپنے گوشوارے جمع کر دئیے۔ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین، پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے سالانہ گوشوارے جمع کرا دئیے۔

 ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ گوشوارے نا ظاہر کرنے والی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان روک دیا جائے گا، الیکشن کمیشن میں کل 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں ہر سال 29 اگست اپنے پارٹی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہوتی ہیں۔