33

پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سندھ بھر کے نوجوانوں نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں نے بطور لیڈر پا کستان کی سمت کا تعین کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ پاکستان کی جان ہے، پاکستان کے بنانے میں سندھ کا اہم کردار تھا، ہمارے جوان بہترین ماشاء اللہ بہت جفاکش محنتی اور وفادار ہیں اگر ہم پانے آپ کو ایمانداری سے  نہیں دیکھیں گے تو کوئی دوسرا ہماری مدد نہیں کرے گا۔

 ہماری فوج  میں میرٹ کا سسٹم ہے نئی نسل ملک و قوم کی امید ہیں ہم نے پاکستان کووہاں لے جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے۔ ہم سب کو یہ سوچنا پڑے گا کہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے کی طرف لے کر جانا ہے تو میرٹ کو بنیاد بنانا ہوگا  محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے جس سمت میں آپ نوجوان جائیں گے پاکستان سمت پر چل جائے گا۔ جب میں امریکہ میں گیا تو کہا گیا کہ آپ کی فوج نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

 آپ نے  یہ کیسے کامیابیاں حاصل کرلی ہیں کہ دہشت گردوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا ہے میں ان کوہمیشہ کہتا ہوں کہ ہماری مائیں ایسی  ہیں جو ایسے بچے پیدا کرتی ہیں جو ملک پر جان نچھاور کرنے پر تیار ہوتے ہیں اور ہمارے جوان  ایسے ہیں کہ میں ان سے  پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے  ہیں ہمارا فوج میں بھی ایک اصول ہے ہم جوان کو کبھی نہیں کہتے ایڈوائس بلکہ کہتے ہیں فالو می، ہمارا افسر ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے دنیا میں سب سے بڑا رشتہ انسانیت کاہوتا ہے۔ کسی مذہب میں بھی اس کی اجازت نہیں کہ آپ کسی کا حق ماریں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے بہت زیادہ ہوتی ہے ہم نے کراچی کودہشت گردوں سے صاف کرایا ہے پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔ 

یہ تبدیلی کی شروعات ہیں آپ بہت مضبوط بچے ہیں آپ سمندر کا رخ بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ ہمیں آپ کو قومی  سطح پر اس لیول پر لانا ہے۔ جہاں ہماری آواز سنی جائے پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا دنیا میں انقلاب اور تبدیلی نوجوان لاتے ہیں۔