74

ایف بی آر نے بڑی مارکیٹوں میں اسمگل شدہ اشیا کی چیکنگ شروع کر دی

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف ریونیوکی مشترکہ ٹیموں نے ملک کے بڑے شہروں میں واقع بڑی مارکیٹوں میں اسمگل شْدہ اشیا کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کی جانب سے گزشتہ روزٹویٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزمشترکہ ٹیموںکی ڈالمن سنٹر کراچی، ایمپوریم مال،لاہور، سینٹورس مال اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شاپنگ مالزکے دورے کیے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمہ کیلیے مارکیٹوں کے دورے کے موقع پرٹیموں سے تعاون پرایف بی آرکی جانب سے تاجروں کا مشکور ہوں۔

شبر زیدی نے تاجروں و صنعتکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں ملک میں ٹیکس کلچرکوفروغ دیں۔ ملک بھرکی مارکیٹوں میں موجود غیرملکی اشیاء کی درآمدی دستاویزات کی چیکنگ نہ صرف جاری رہے گی بلکہ مارکیٹوں کی چیکنگ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائیگا۔

چیئرمین ایف بی آرنے مزیدکہا کہ درآمدی اشیاء پرکسٹمزڈیوٹی ودیگرٹیکسوں کیلئے ویلیوایشن کا نظام تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ درآمدی اشیاء کی ویلیوایشن کیلئے پرانا کسٹمز جنرل آرڈرریوائزکیا جائیگا۔ انہوں نے کہا آٹوپارٹس کی ویلیوایشن مالیت کی بجائے وزن کی بنیاد پرکی جائیگی تاہم انکا کہنا تھا ویلیوایشن میکنزم میں تبدیلی انڈسٹری کی سہولت کیلئے انکی مشاورت سے کی جائیگی۔

ان کاکہنا تھا کہ ایف بی آرکی مستقبل کی حکمت عملی پرپہلے سے ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت جہاں چیللنجزدرپیس ہیں وہاںایف بی آرکے بہترین وذہین آفیسرتعینات کئے جا رہے ہیں۔