76

چین کی پاکستان میں 27منصوبوں میں سرمایہ کاری

بیجنگ۔چین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانے کیلئے 90فیصد پاکستانی مصنوعات کوصفر ڈیوٹی پر مارکیٹ  تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اقدام سے دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہII کے تحت  پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں 500ملین ڈالر کا اضافہ ممکن ہوسکتا ہے۔

چینی میڈیا گروپ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  چین  پاکستان  میں 27منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں تعلیم،صحت،زراعت،نہری نظام،انسانی وسائل کی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے شعبے شامل ہیں،سرکاری اعدادو شمار  کے مطابق سی پیک کے تحت اب تک پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 70ہزار براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں 23فیصد اضافہ ہوا۔

سی پیک کے 17منصوبوں کیلئے اب تک پاکستانی  حکومت کو 930ملین ڈالر کے ٹیکسز ادا کیے جاچکے ہیں۔ پاکستان کی 2013-14کے مالیاتی سال میں سی پیک کے آغاز کے بعد سے3.7فیصد کا اضافہ ہوا،جو کہ2017-18کے مابین 5.79فیصد تک پہنچ گئی،پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی ژونز کے تحت صنعتی تعاون  کو فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ کاروبار کے آغاز کیلئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

حال ہی میں وزیر معاشی امور حماد اظہر نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات میں  سی پیک کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے،چینی سفیر کا کہنا تھا کہ حماد اظہر مالیاتی اور معاشیاتی امور  پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں انھیں یقین ہے کہ حماد اظہر  پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے،چین اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبہ میں  تعاون گزشتہ پانچ سالوں میں فروغ پایا ہے،جس کے تحت 7توانائی کے منصوبے مکمل ہوئے اور پاکستان میں م8.6ملین افراد  کی توانائی کی ضروریات پوری کی گئیں۔