26

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری رنگ لا رہی ہے ٗ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا آنا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ہے‘بھارت او آئی سی آواز سلامتی کونسل میں نہ روکواسکا۔

سوموار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سڑکوں پر آدھے گھنٹے کا احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کو مرکز بنا،وزیر اعظم کی اپیل پر احتجاج میں عالمی توجہ حاصل کی جنہوں نے قوم کے جذبات کا مذاق اڑایا ان کیلئے یہ احتجاج بہت بڑا سبق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت او آئی سی کی آواز سلامتی کونسل میں نہ روکواسکا یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا آنا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ہے بھارتی موقف دنیا میں پٹ چکا کے کشمیر ان کا اندورنی معاملہ ہے معاوں خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری رنگ لارہی ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں بھی رنگ لا رہی ہیں۔