25

بھارت اور افغانستان کے لئے جاسوسی کرنے والا ایجنٹ گرفتار

پشاور: ایف آئی اے نے بھارت اور افغانستان کے لئے جاسوسی کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے نے 22 اگست کو طورخم میں ایک شخص کو پکڑا جس کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا اور وہ پاسپورٹ کے ذریعے 5 مرتبہ بھارت بھی گیا تھا،  پکڑے گئے شخص کی شناخت عمرداؤد کے نام سے ہوئی اور یہ  خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کا رہائشی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ، عمر داؤد بھارت اور افغانستان سے مدد ملتی تھی اور یہ افغانستان اور بھارت کی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا تھا، افغانستان نے اسے نوکری بھی دے رکھی تھی، افغان پاسپورٹ پر یہ متعدد بار بھارت گیا اور اس نے وہاں کی مختلف یونیورسٹیوں اور ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا جس میں اس نے ملک اورسیکیورٹی اداروں کے خلاف زہر اگلا۔