51

اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، شیخ رشید

 اسلام آباد۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھائیں گے۔

 ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔