45

مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،پرویز خٹک

نوشہرہ۔وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا بھارتی حکمرانوں کا خواب کھبی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہے،بھارتی وزیر اعظم اور اس کی حکومت مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی پر اتر ائی ہیں جو خطے میں امن کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں بھارتی حکمرانوں کو اس ہٹ دھرمی سے روکیں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں،جنگ مسئلے کا حل نہیں جنگ سے پورے خطے میں تباہی پھیل سکتی ہیں،پاکستان مضبوط دفاعی صلاحیت رکھتا ہے مگرپاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔

 اس کے خلاف بھارتی عزائم خاک میں ملادیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے پورے خطے میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بھارتی کی ہٹ دھرمی کو روکنے کے لیے سفارتی اور اخلاقی کوشیشیں تیز کردی ہے۔وہ اسد علی خان ایڈوکیٹ اور اس کے پورے خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے ساتھ اور کشمیر کور ایشو بن چکا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی پوری دنیا پر واضح ہے کے کشمیر میں مسلمان اکثریت میں ہیں اور وہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ الہاق کا فیصلہ کیا ہے کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اقوام متحدہ اپنی قراد دادوں پر عمل درامد کراتے ہوئے کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ پورا کریں او ائی سی کے ممالک کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کشمیر کے حوالے سے ترکی اور چین سمیت کئی ممالک سے واضح موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے وقت کا تقاضہ ہے کے امت مسلمہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں انہوں نے اصام میں انیس لاکھ بنگالی مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرنے کے بھارتی حکمرانوں کے فیصلے کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے بھارتی کی سیکولر اسٹیٹ اور جمہوریت کی قلی کھل گئی اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو بھارتی کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

پرویز خٹک نے کہا  کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں جنگ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اگر بھارت نے خطے میں قائم امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پاکستان اپنی دفاع میں اپنی اخری حد تک جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر ہوگی انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں شدید بارش کے باوجود کامیاب ریلی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر جمعے کو پورے ملک میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہر کریں گے۔