30

سانحہ کوہستان‘ جاں بحق افراد کیلئے فی کس5 لاکھ روپے کا اعلان

کوہستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے سانحہ کوہستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اورزخمیوں  کے لئے  امداد کا اعلان کر دیا، وزیر اعلی کی جانب سے جاں بحق افراد کے لئے  فی کس پانچ لاکھ اورزخمیوں  کے لئے  ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان  نے کوہستان کا دورہ کیا  اور گاڑی کے   حادثے میں جاں بحق ہونے والے  افرادکے ورثاء سے ملاقات  کی  ، وزیر اعلی  نے گاڑی حادثہ میں جاں بحق افرادکے ورثاء کے لئے امدادکااعلان کیا۔

 وزیر اعلی کی جانب سے جاں بحق افرادکے ورثاکے لئے 5 لاکھ روپے امدادکااعلان کیا گیا، جبکہ ز خمیوں  کے لئے  ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔