40

او آئی سی کا مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  او آئی سی کا مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،او آئی سی کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے۔

عالمی برادری انسانیت کے ناطے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے، اقوام عالم کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کے لئے زور ڈالیں، بھارت میں اقلیتوں پر مذہبی‘ سیاسی اور سماجی دائرہ تنگ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے بیان اور سرکاری ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سرکاری  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھارت کے کشمیر میں ظلم و جبر کو  بے نقاب کیا۔ بھارت میں حکومت مودی نہیں آر ایس ایس چلا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دے رہا،بھارت  نے مقبوضہ وادی کے لوگوں پر زندگی تنگ کردی ہے۔  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی قدروں کو پامال کردیا گیا  ہے امریکہ انسانی  بنیادوں پر مقبوضہ وادی پر بھارتی جبر کا نوٹس لے۔

 اقوام عالم کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کے لئے زور ڈالیں۔ عالمی برادری انسانیت کے ناطے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے، مذہبی مقامات محفوظ ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں پر مذہبی‘ سیاسی اور سماجی دائرہ تنگ کیا جارہا ہے۔ٹویٹر پر اپنے ایک  بیان میں  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کا مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

او آئی سی نے عالمی ضمیر کو باور کرایا ہے کہ کرفیو اٹھایا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔او آئی سی کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے۔ حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی۔